ھفتہ, 18 مئی 2024


چیمپئنز فٹبال کپ :یووینڈس نے ٹوٹنہیم کو شکست دے دی

ایمزٹی وی(کھیل) برطانیہ میں جاری انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ کے میچ میں یووینڈس نے ٹوٹنہیم کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا ہے ۔ انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے میچ میں یووینڈس اور ٹوٹنہیم کی ٹیمیں میدان میں اتریں ، یووینڈس نے میچ کے آغاز سے ہی بہترین کھیل پیش کیا اور چھٹے منٹ میں پہلا گول سکور کر کے حریف ٹیم کو دباؤ کا شکار کر دیا ۔

اس کے بعد پندرہویں منٹ میں انہوں نے ایک اور شاندار گول داغ کر اپنی برتری دو صفر کر لی ۔ حریف ٹیم سر توڑ کوشش کے بعد دوسرے ہاف میں صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئی جو ان کی جیت کیلئے ناکافی ثابت ہوا ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے پاؤلو اور مہدی ایک ایک گول کیساتھ نمایاں رہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment