پیر, 29 اپریل 2024


خطبہ حجۃ الوداع کی تعلیمات کوتعلیمی نصاب میں شامل کیاجانا چاہیئے،جمال شاہ

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ نےتعلیمی نصاب میں خطبہ حجۃ الوداع کی تعلیمات کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سیر ت، تمدنی شعور اور رواداری کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید جمال شاہ کاکہنا تھا کہ نبی کریمﷺ نے معاشرے میں ذمہ دار شہری بن کر معاشرے کی خدمت کی تعلیمات دیں،انہوں نے کہا کہ حضرت محمدﷺ کی تعلیمات دوسروں کے ساتھ حسن سلوک اور اسکی اہمیت کو مسلسل اجاگر کرتی ہیں ۔

انہوں نے اس بارت پر زور دیا کہ تعلیمی نصاب میں خطبہ حجۃ الوداع کی تعلیمات کوشامل کیاجانا چاہیئےتعلیمی ادارے ان تعلیمات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment