اتوار, 15 دسمبر 2024


جامعہ کراچی شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کاداخلہ ٹیسٹ این ای ڈی یونیورسٹی سےکرانےکی شرط ختم

کراچی: پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے جامعہ کراچی شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کا داخلہ ٹیسٹ این ای ڈی یونیورسٹی سے کرانے کی شرط ختم کردی گئی 

کیمیکل انجینئرنگ جامعہ کراچی کا داخلہ ٹیسٹ دیگر شعبہ جات کے ساتھ اتوار11 دسمبر2022 ء کو منعقدہوگاجامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل کی طرف سے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ جامعہ کراچی کا داخلہ ٹیسٹ این ای ڈی یونیورسٹی سے کرانے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اب ہر سال کی طرح اس سال بھی شعبہ کیمیکل انجینئرنگ جامعہ کراچی کا داخلہ ٹیسٹ دیگر شعبہ جات کے ساتھ اتوار11 دسمبر2022 ء کو منعقدہوگا،لہذا بی ای کیمیکل انجینئرنگ کے تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جامعہ کراچی میں 11 دسمبر2022 ء کو منعقد ہونے والے ٹیسٹ میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment