اتوار, 05 مئی 2024


جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور ڈبلیوایچ او میں معاہدہ

اسلام آباد: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف فیملی میڈیسن کی سربراہ پروفیسر ماری اینڈریڈاز نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مشرقی میڈیٹرینین آفس کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جس کے تحت جے ایس ایم یو فیملی میڈیسن میں ڈپلومہ پروگرام شروع کرے گا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ اختر بھی ان کے ساتھ تھیں۔ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پاکستان میں ان کی نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا گنارتھنا مہیپلا نے دستخط کیے۔

وائس چانسلر جے ایس ایم یو پروفیسر امجد سراج میمن نے اس موقع پر آن لائن شرکت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے تحت دونوں اداروں کو قیمتی تجربہ حاصل ہو گا اور ڈپلومہ کے ذریعے ملک میں طبی عملے کی استعداد میں جدید بنیادوں پر اضافہ ممکن ہو سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ جے ایس ایم یو اس ایک سالہ پروفیشنل ڈپلومہ پروگرام کو متنوع طریقہ تعلیم کے تحت تیار کرے گا اور اسے ڈبلیو ایچ او کے اشتراک سے ڈاکٹروں کو پیش کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment