بدھ, 09 اکتوبر 2024


جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کےوائس چانسلرکی زیر صدارت سینڈیکیٹ کا 26واں اجلاس

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کی زیر صدارت سینڈیکیٹ کا 26واں اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں جامعہ کو مالی لحاظ سے مزید مستحکم بنانے سے متعلق اقدامات، غیر ضروری اخراجات میں کمی، ٹیسٹنگ سروس شروع کرنے اور طالبعلم کی جانب سے تعلیم ادھوری چھوڑکر سیٹ ضائع کرنے پر پنالٹی لگانے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

جامعہ کے بورڈ روم میں منعقدہ اجلاس میں ارکان سینڈیکیٹ بشمول سیکریٹری بورڈز و جامعات مرید راحموں، سیکریٹری صحت ذوالفقار علی شاہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن سے جاوید میمن، نوشاد احمد شیخ، حاجی حنیف طیب، ضیاالدین یونیورسٹی سے روبینہ حسین ، رجسٹرار جے ایس یو ڈاکٹر اعظم خان سمیت جامعہ کی فیکلٹی و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر گزشتہ سینڈیکیٹ کے منٹس کی توثیق کی گئی جبکہ جامعہ کو مالی لحاظ سے مزید مستحکم بنانے، ایم بی بی ایس کی فیس میں ردو بدل کیلئے متعلقہ اتھارٹی کو خط لکھنے، غیر ضروری اخراجات میں کمی، آرڈرلی الائونس اور بی ایم ایس الائونس کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے اور غیر ملکی طلبا کی رہائش و سیکورٹی سے متعلق امور پر فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں جامعہ کی اپنی ٹیسٹنگ سروس شروع کرنے سے متعلق تجویز کو یک زبان ہوکر سراہا گیا اور اس کا ورکنگ پیپر تیار کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment