جمعہ, 26 اپریل 2024


امریکا،برطانیہ کےبعدجرمنی کی خاتون نےبھی پاکستانی نوجوان سےشادی کرلی

پنڈی بھٹیاں: جرمنی کی رہائشی خاتون اپنی محبت کو پانے کے لیے پنڈی بھٹیاں پہنچی اورشادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

زرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پربننے والی بیشتردوستیاں ازدواجی زندگیوں میں تبدیل ہورہی ہیں اوراب جرمنی کی 40 سالہ خاتون تاترجنا ہاکسن 30 سالہ محمد اعجازپاکستانی کی محبت میں پنڈی بھٹیاں پہنچی اوراسلام قبول کرکے شادی کے بندھن میں بھی بندھ گئیں۔
1456935 german 1544433081 225 640x480
 
اسلام قبول کرنے کے بعد جرمن خاتون نے اپنا نام تاترجنا ہاکسن سے مریم رکھ لیا ہے، خاتون نے پاکستان کے لوگوں کوخوش اخلاق قراردیتے ہوئے پاکستان میں مستقل رہنے کے عزم کا اظہارکیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پردوستی کے باعث امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں سیالکوٹ پہنچی تھی اوررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment