ھفتہ, 20 اپریل 2024


ساڑھے پانچ لاکھ روپے کا شادی کارڈ

 

ممبئی: ہندوستان کے ارب پتی بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی رواں سال 12 دسمبر کو بھارتی شیر ادے پور میں منعقد ہوگی، جس میں شرکت کے لیے مہمانوں کو دعوت نامے بھیجنا بھی شروع کردیے گئے ہیں۔ البتہ ایشا امبانی کی شادی سے زیادہ فی الحال ان کی شادی کے دعوت نامے لوگوں میں مقبول ہورہے ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ امبانی کی بیٹی کی شادی کے دعوت نامے کی ویڈیوز لوگوں نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایشا امبانی کی شادی کا دعوت نامہ کوئی عام دعوت نامہ نہیں کیوں کہ اسے ایک باکس کی شکل میں تیار کیا گیا ہے۔

باکس کے کھلتے ہی سب سے پہلے اس میں ایک ڈائری موجود ہے، جس کے ذریعے مہمانوں کو شادی کی تقریب میں آنے کی دعوت دی گئی۔ اس ڈائری مین ایک پیج پر ایشا امبانی اور ان کے ہونے والے شوہر آنند پیرامل نے مہمانوں کے لیے خط بھی تحریر کیا۔

ڈائری کے نیچے مہمانوں کے لیے ایک اور باکس رکھا گیا، جس کو کھولتے ہی چار چھوٹے چھوٹے ڈبے سجائے گئے ہیں، جنہیں سونے سے تیار کیا گیا ہے۔ ان ڈبوں میں سونے کی مالائیں موجود ہیں۔ان دعوت ناموں کی لاگت 3 لاکھ بھارتی روپے ہے، جو پاکستانی ساڑھے 5 لاکھ روپے بنتی ہے

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment