جمعرات, 18 اپریل 2024


میکسیکو میں پالتو کتے نے شادی کا میلہ لوٹ لیا

 

  تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے شہر اوساکا میں اس وقت حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو ملے کہ جب ایک پالتو کتا لپک کر رقص کرنے لگا۔ پالتو کتے نے روایتی پریڈ میں کمال کا رقص کرکے رقاصہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ڈانسنگ ڈاگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ڈانسنگ ڈاگ راتوں رات اسٹار بن گیا، شادی کی روایتی پریڈ میں اچانک نمودار ہوکر بینڈ باجوں کی دھنوں پر اچھل اچھل کر گھوم گھوم کر ایسا ناچا کہ پروفیشنل رقاصا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ڈانسنگ ڈاگ کے ناچنےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی، جسے ناصرف میکسیکو بلکہ دنیا بھر میں دیکھا اور سراہا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا کے ایک صارف نے پالتو کتے سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اس سے پہلے ایسے مناظر نہیں دیکھے، واقعی یہ میرے لیے ناقابل یقین ہے‘۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’اس کتے کی صلاحیت قابل تعریف ہے، اس نے مجھے حیرت میں مبتلا کردیا‘۔ اونٹ اور گھوڑوں کو تو رقص کرتا لوگوں نے دیکھا ہی تھا لیکن پالتو کتے کی جانب سے دل موہ لینے والے رقص نے ایک الگ ہی سما باندھ دیا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment