پیر, 29 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا پشاور میں مشترکہ سرچ آپریشن ، 60 افراد گرفتار

 
ایمز ٹی وی (پشاور) پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 60 افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پشاورکے پھندو کے علاقوں سمیت کئی علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 60 افراد کوگرفتارکیا گیا، گرفتارافراد کے قبضے سے بھاری مقدارمیں منشیات اوراسلحہ بھی برآمد کیا گیا جب کہ آپریشن کے دوران 13 موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔
فورسز کی جانب سے جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں اعجازآباد، کرسچین کالونی، شفتل بانڈہ،پھندو، شہید آباد، حیات آباد کارخانوں،عوامی مارکیٹ اور اولڈ باڑہ مارکیٹ شامل ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment