پیر, 29 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


دہشت گردوں کی فائرنگ سے خاصہ دار فورس کے 9 اہلکار شہید

ایمز ٹی وی (مہمند ایجنسی) دو مختلف مقامات پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے خاصہ دار فورس کے 9 اہلکار شہید ہو گئے۔ مطابق پولیٹکل حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے مہمند ایجنسی کے علاقے کڑپہ میں چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار موقع پر ہی شہید جب کہ 2 زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن دونوں اہلکار زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
دہشت گردوں کی جانب سے دوسرا حملہ درغا زئی کے علاقے میں سولر ٹیوب ویل پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں پر کیا گیا جس میں 2 اہلکار شہید ہو گئے جب کہ شدت پسندوں نے سولر ٹیوب ویل بھی تباہ کردیا۔ پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے جسد خاکی تحویل میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور گاڑیوں کو بھی روک کر ان کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment