پیر, 29 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


لیاری گینگ وار کا اہم کردار اور بابا لاڈلا گروپ کا اہم لیڈر پشاور سے گرفتار

 
 
ایمز ٹی وی (پشاور) سی ٹی ڈی پشاور نے کراچی لیاری گینگ وار کے اہم کردار بابا لاڈلا گروپ کے اہم لیڈر کو گرفتار کر لیا ، ملزم کراچی پولیس اور رینجرز پر حملوں سمیت اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے ۔ کرائمز اینڈ ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ پشاور کو اطلاع ملی تھی کہ کراچی لیاری گینگ وار کے کردار نور محمد عرف بابا لاڈلہ گروپ کا اہم لیڈر اور خطرناک دہشت گرد، ٹارگٹ کلر، بھتہ خور اور جوئے کے اڈے چلانے والا ملزم راشد بلوچ عرف راشد چیچی پشاور میں موجود ہے، ملزم نے نادرا آفس سے شناختی کارڈ کی تجدید کرانے کے بعد پاسپورٹ کے لئے درخواست جمع کرائی ہے۔ راکسرلین لیاری کراچی کا رہائشی راشد چیچی پشاور میں چوک رامداس مین کوہاٹ روڈ بھانہ ماڑی میں مقیم تھا جہاں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم راشد چیچی کراچی پولیس ، رینجرز پر متعدد حملوں، اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے واقعات میں ملوث رہا ہے، ملزم کو جلد ابتدائی تفتیش کے بعد کراچی پولیس کے حوالے کیا جائے گا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment