جمعہ, 03 مئی 2024


محرم میں دہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام

ایمز ٹی وی (پشاور) پشاورمیں محرم الحرام کے دوران پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، آرمڑ کے علاقے میں بند اسکول سے چھ خودکش جیکٹس برآمد کرلی گئیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی سی پی او پشاورمبارک زیب نے بتایا کہ شمشتو مہاجر کیمپ ارمڑ میں خود کش جیکٹس موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس نے کارروائی کے دوران ایک بند سرکاری اسکول میں چھپائے گئیں چھ خود کش جیکٹس برآمد کرلیں۔پولیس کے مطابق خود کش جیکٹس کے ساتھ ڈیٹونیٹرز، بیٹریاں اور پریما کارڈ بھی موجود تھا، پشاور پولیس سربراہ کے مطابق دہشت گردوں نے جیکٹس محرم کے دوران پشاورمیں بڑی کارروائی کے لئے چھپا رکھی تھیں، برآمدگی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment