جمعہ, 03 مئی 2024


پشاور کے قصہ خوانی بازار میں سرچ آپریشن

ایمز ٹی وی (پشاور )پشاورپولیس نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے 40مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز قصہ خوانی بازار، خیبر بازار، شعبہ بازار اور ایک میڈیسن مارکیٹ میں کیاگیا۔ سرچ کے دوران مختلف سرائے اور ہوٹل لیڈیز پولیس کی مددسے چیک کئے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جنہیں متعلقہ تھانوں میں منتقل کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment