منگل, 30 اپریل 2024


معصوم شاہ کو تیرہ دن کے حفاظتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ایمز ٹی وی (پشاور) احتساب عدالت نے اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتارسابق وزیر اعلی خیبر پختونخواء کے سابق مشیرمعصوم شاہ کو تیرہ دن کے حفاظتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔سابق وزیر اعلٰی خیبر پختونخواء امیر حیدر ہوتی کے مشیر معصوم شاہ کرپشن کیس کی سماعت احتساب جج ابراہیم خان نے کی عدالت نے ملزم کے ایبٹ آباد اور شبقدر میں اکاوئنٹس کی تفصیلات نیب کی جانب سے عدالت میں پیش نہ کرنے پر ملزم کو تیرہ روز کے حفاظتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ملزم کو نیب نے اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment