منگل, 30 اپریل 2024


خیبرپختونخواحکومت کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کافیصلہ

ایمز ٹی وی(پشاور)خیبرپختونخواءحکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کافیصلہ کیاہے۔ترمیم کے تحت ضلع ،ٹاون اورتحصیل ناظم کوبجٹ منظورنہ ہونے کی صورت میں دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا۔صوبائی حکومت نے نئے کارخانے لگانے پراین اوسی کی شرط بھی ختم کردی۔خیبر پختونخواءکابینہ کے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات مشتاق غنی نے کہاکہ لوکل گورنمٹ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیاگیاہے جس کے تحت بجٹ پاس نہ کرنے کی صورت میں ڈسٹرکٹ ،تحصیل اورٹاون ناظم کو دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا۔جبکہ اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کرنے والا ناظم عہدے پرنہیں رہے گا۔مشتاق غنی نے بتایاکہ خیبر پختونخواءمیں نئے کارخانے لگانے کے لیے این او سی کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔تاہم اسلحہ ،دھماکہ خیزمواداورکرنسی پیپرکے کارخانوں کیلئے این اوسی لازمی ہوگا۔مشتاق غنی نے بتایاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت گزشتہ ایک سال میں دہشت گردی کے واقعات میں 56 فیصد کمی ہوئی۔ پولیس نے صوبے میں12 ہزار سے زیادہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیے جن میں 39 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ دہشت گردی کے 244 کیسز میں 429 دہشت گرد پکڑے گئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment