جمعہ, 17 مئی 2024


ملزمہ کا مزید 5روز کا ریمانڈ

 ایمز ٹی وی(لاہور) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی پشت پناہی کرنے کے الزام میں گرفتار خاتون ام فروا کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید5روز کی توسیع کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ ملزمہ ام فروا کو ملت پارک پولیس نے ڈکیتی کے ملزمان کی پشت پناہی کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھجوا رکھا ہے۔ عدالت میں پولیس نے ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمہ کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمہ کا ریمانڈ ختم ہو گیا ہے اس میں توسیع کی جائے اس پر عدالت نے ملزمہ کا مزید 5روز کا ریمانڈ دے دیا ہے۔ عدالت نے ملت پارک پولیس کو حکم دیا کہ ملزمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے،ملزمہ پر الزام ہے کہ وہ واردات کے دوران ملزمان کی رہنمائی کرتی تھی، ملزمان جو اسلحہ استعمال کرتے وہ واردات کے بعد خاتون کے حوالے کردیتے جس کو لے کر وہ خاموشی سے لے کرفرار ہوجاتی تھی جبکہ ملزمان راستے میں اپنی تلاشی دیتے تو ان کے پاس سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوتا تھا 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment