اتوار, 05 مئی 2024

لاہور:ایچ بی ایل پی ایس ایل 9میں آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی

پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 196رنز کا ہدف آسانی سے حاصل کرتے ہوئے بولرز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگایا تھا، کپتان شاہین شاہ آفریدی قدرے بہتر پرفارم کرپائے، حارث رؤف اور زمان خان رنز کا بہاؤ روکنے میں ناکام رہے، دونوں دباؤ کا شکار ہوں گے۔

مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا پیسرز فائدہ اٹھاسکتے ہیں، میزبان ٹیم کا میچ ہونے کی وجہ سے کراؤڈ میں بھی بہتری آنے کی امید ہے۔

راولپنڈی: راولپنڈی سمیت پنجاب کے پانچ بورڈز نے نویں اور دسویں جماعت کےسالانہ امتحانات برائے 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق دسویں جماعت کاپہلا پرچہ یکم مارچ اور نویں جماعت کا19مارچ 2024سے ہوگا۔

دونوں جماعتوں کےسالانہ امتحانات دو شفٹوں میں منعقد کئے جائیں گے۔صبح کی شفٹ کا امتحان صبح 30:ـ9بجے شروع ہوگا جبکہ شام کی شفٹ کا پرچہ 30:1 بجے ہوگا اور جمۃ المبارک کو پرچہ دوپہر30:2 بجے ہوگا۔

 

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے کہا کہ کوشش کریں گے بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے حریف ٹیم کو پریشر میں لائیں۔

پشاور زلمی:
کپتان بابراعظم، ڈین موسلی، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، آصف علی، روومین پاول، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، سلمان ارشاد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:
کپتان ریلی روسو، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین رتھرڈورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد

کیلی فورنیا: یوٹیوب کے سابق سی ای او سوسن ووجکی کا بیٹا 19 سال بیٹا برکلے کے کلارک کیر کیمپس میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شعبہ ریاضی میں دوسرے سمسٹر کے طالب علم مارکو ٹراپر کی لاش ملی ہے لیکن اب تک موت کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

پولیس کو کیمپس سے طالب علم کے خودکشی کرنے یا قتل کیے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم اور موت کی وجہ کے تعین کے لیے فرانزک لیب بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب معروف کتاب “کامیاب لوگوں کی کیسے نشونما کی جائے” کی مصنفہ ایستھر سوسن ووجکی جو طالب علم کی دادی بھی ہیں، نے بتایا کہ ممکنہ طور پر پوتے کی موت منشیات کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی۔ وہ ایک چیز کھاتا تھا، وہ کیا تھی، ہم نہیں جاتے لیکن اس میں نشہ ضرور تھا۔

مارکو ٹراپر کی دادی ایستھر نے مزید بتایا کہ ان کا پوتا ایک محبت کرنے والا اور ریاضی کا ذہین طالب علم تھا۔ ایک ایسا بیٹا اور پوتا جس کی سب خواہش کرتے ہیں۔

طالب علم کی دادی اور مصنفہ ایستھر ووجکی نے کہا کہ اب جو ہم کرسکتے ہیں وہ یہ کہ کسی اور خاندان کے ساتھ ایسا نہ ہو۔ کوئی اور مارکو ٹراپر کس اذیت نہ گزرے۔ ہمیں اپنے بچوں کی مدد کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔

لاہور: رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کا آغاز ہوگیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کی افتتاحی تقریب کے لئے بہترین اور فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، نتاشہ بیگ اور عارف لوہار سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے شائقین نے خوب سراہا۔

تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی نے سماں باندھ دیا جبکہ تقریب کے دوران لیزر شو کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

34 میچوں پر مشتمل اس ٹی 20 ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نےپی ایس ایل کے سیزن 9 کے میچوں کے اوقات کا اعلان کر دیا جو کہ ہفتہ 17 فروری آج سے لاہور میں شروع ہوگا۔

پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آپس میں ٹکرائیں گی، یہ میچ رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

جب ایک دن میں دو میچ ہوں گے یعنی ڈبل ہیڈر ہوگا اس دن پہلا میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جب کہ نائٹ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

دوسری جانب پی سی بی نے رمضان المبارک کے دوران میچوں کے اوقات کا بھی اعلان کیا ہے، امکان ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز 10 یا 11 مارچ سے ہوگا، تو رمضان میں پی ایس ایل کے میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے تاکہ کرکٹرز سمیت شائقین نماز ادا کرکے اسٹیڈیم کا رُخ کرسکیں۔

لاہور: پنجاب کےتمام تعلیمی بورڈز میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان امتحان کے چار ماہ بعد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز امسال سے میٹرک کے نتائج کا اعلان 3 ماہ کی بجائے کوووڈ 19سے پہلے کی طرح سابق شیڈول کے مطابق 4ماہ بعد رہیں گے ۔

یاد رہے کہ امسال ثانوی تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک پارٹ 2 کے سالانہ امتحانات یکم مارچ سے جبکہ میٹرک پارٹ 1 کے سالانہ امتحانات 19مارچ سے شروع ہو نگے جن کے نتائج میں میٹرک پارٹ 2 کا اعلان 20 جولائی اور میٹرک پارٹ 1کا اعلان 19اگست کو کیا جائے گا۔

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےمینٹور ویو رچرڈز نے محمد عامر کے بارے میں بڑی پیش گوئی کردی۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ویو رچرڈز نے کہا کہ میں نے ہمیشہ محمد عامر کی تعریف کی ہے اور مجھے انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کے فرنچائز چھوڑنے کے بعد محمد عامر کی شمولیت سے تجربہ کار فاسٹ بولر کی کمی پوری ہوگی، پچھلے کچھ سیزنز سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب نہیں رہے تاہم تبدیلیاں ٹیم کیلئے کارگر ثابت ہوسکتی ہیں۔

سرفراز کے حوالے سے گلیڈی ایٹرز کے مینٹور نے کہا کہ میں سابق کپتان کا بڑا مداح ہوں البتہ قیادت میں تبدیلی سے انکا دباؤ کم ہوگا۔

پشاور: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے ٹورنامنٹ کے لیے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا۔

پشاور زلمی کے آفیشل ترانے میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹر بابر اعظم اور ماڈل اور اداکارہ ہانیہ عامر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں۔ پشتو زبان میں گانے کو مشہور گلوکار رحیم شاہ نے گایا ہے۔

پشاور زلمی کے لیے نیا گانا عبداللہ صدیقی ، ظہور اور اسفند یار اسد نے لکھا اور پروڈیوس کیا ہے۔ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا آغاز آج ہوگا جس کی افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل 9 کا آفیشل گانا گانے والے گلوکار علی ظفر، گلوکارہ آئمہ بیگ سمیت مختلف مشہور شخصیات شرکت کریں گی۔


دوسری جانب پشاور زلمی کے علاوہ کسی دوسری فرنچائز نے اب تک پی ایس ایل کے لیے اپنا گانا ریلیز نہیں کیا ہے۔

لاہور بورڈ نے دسویں جماعت کے عملی امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

پریکٹیکل کا آغاز 16اپریل سے ہوگا۔سائنس کا پہلا پریکٹیکل فزکس کا ہوگا جو 16ا پریل سےشروع ہوکر 24اپریل تک جاری رہےگا۔

شیڈول کے مطابق دوسرا پریکٹیکل امتحان بائیو اور کمپیوٹر سائنس کا ہوگا، تیسرا پریکٹیکل کیمسٹری کا ہوگا۔ آرٹس گروپ کے پریکٹیکل امتحانات 16 اپریل سے شروع ہوکر 4 مئی تک جاری رہیں گے۔

Page 4 of 2978