پیر, 24 جون 2024


گوگل میپس ایپ کےنئےفیچرسےموسم کاحال اورفضائی معیارجانناممکن

ویب ڈیسک : گوگل میپس میں ایک ایسا فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جو کافی عرصے سے آئی او ایس ڈیوائسز میں دستیاب ہے۔

9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کے لیے گوگل میپس ایپ کے اس نئے فیچر سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے موسم کا حال اور فضائی معیار کے بارے میں جاننا ممکن ہوجائے گا۔

موسم اور فضائی معیار کے بارے میں ایک باکس سرچ بار کے نیچے بائیں کونے میں موجود ہوگا، اس باکس میں درجہ حرارت اور فضائی معیار کی تفصیلات موجود ہوں گی جب کہ اس باکس میں بارش، برفباری یا دیگر موسمی پیشگوئیاں بھی کی جائیں گی۔

باکس پر کلک کرنے پر ایسا نظر آئے گا ْ/ فوٹو بشکریہ 9 ٹو 5 گوگل

جب کوئی صارف اس باکس پر کلک کرے گا تو مزید موسمی تفصیلات جیسے آئندہ 12 گھنٹوں تک درجہ حرارت کیا ہوگا یا گرمی کی شدت کس حد تک محسوس ہوگی وغیرہ جاننے میں مدد ملے گی۔

فضائی معیار کے سیکشن پر کلک کرنے پر ائیر کوالٹی میپ لیئر لوڈ ہوگی، یہ باکس کافی چھوٹا ہوگا اور گوگل میپس پر کچھ سلیکٹ کرنے پر غائب ہو جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور بہت جلد تمام صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment