منگل, 30 اپریل 2024

ان خیالات کا اظہار  مشہور اداکار  فیصل قریشی  نے  ثمینہ پیرزادہ کے شو ’’ریوائنڈ ود ثمینہ پیرزادہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اپنے بچپن کے حوالے سے سوال پہ انہوں نے کہا کہ  میں نے کم عمری کا وقت کچھ خاص نہیں گزرا لیکن اب میں اپنی نو عمر اچھے انداز سے گزار رہا ہوں کیوں کہ  میری کم عمری کے دوران  میرے والد برین ہیمرج کے باعث تین ماہ تک اسپتال میں داخل تھے پھر ان کا انتقال ہو گیا،

 ان کے انتقال کی وجہ سے میں بہت ٹوٹ گیا تھا   ان کی بیماری کی وجہ سے سب کچھ بک گیا تھا جس کے بعد کئی پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا، اس دوران میں تنہا جدو جہد کر رہا تھا۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ اس تمام عرصے کے دوران میں نے کام بھی شروع کر دیا تھا لیکن فلموں کی ناکامی اور والد کے انتقال کی وجہ سے سنبھل نہیں پا رہا تھا، ان تمام صورتحال کا میں 8 سال تک سامنا کرتا رہا اور یہ 8 سال میری زندگی کے مشکل ترین سال تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے سارے سیریلز  نے لوگوں کے  وہ مسائل اور وہ باتیں شامل کروائیں جو لوگوں نے مجھ سے کی تھیں یا جو کہانیاں میں نے خود دیکھیں یا جن کے مسائل میں جانتا تھا۔وہ باتیں جو لوگ مجھ سے کرتے تھے  جب میں کوئی سین کرتا تھا  تب مجھے وہ ساری باتیں یاد آتی تھیں

محبت سے متعلق سوال پر  فیصل قریشی نے کہا کہ محبت تو ایک بار ہی ہوتی ہے باقی سب ایسے ہی ہوتا ہے اللہ کا شکر ہے اب 10 سال سے میں خوش ہوں

سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر جہاں سوشل میڈیا پر بحث جاری رہی وہیں شوبز فنکاروں نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اداکار شان نے سابق صدر پرویز مشرف کے فیصلے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا یہ ایک افسوسناک دن ہےجب ایک محب وطن کو غدار قرار دیا گیا۔ پرویزمشرف سر آپ ہمیشہ ہمارے لیے محب وطن ہیں۔ ایک سچا پاکستانی، ایک بہادر سپاہی اور اس مٹی کا بیٹا۔ اس کے ساتھ ہی اداکار شان نے پاک آرمی زندہ باد کا ہیش ٹیگ استعمال کیا

سابق اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی پرویز مشرف فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا پرویز مشرف کیس کا فیصلہ آنے کے بعد کیا اب پاکستان مسلم لیگ (ن) اور وہ تمام دانشور جنہوں نے نواز شریف کا فیصلہ آنے کے بعد عدالتوں پر اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلی ہونے کا الزام لگایا تھا اب معافی مانگیں گے؟

اداکارہ مہوش حیات نے پرویز مشرف کیس کے فیصلے پر ایک آئرش سپاہی کا قول ٹوئٹ کیا جس کا مفہوم یہ ہے ’’مجھے جس جرم میں غدار ٹہرایا گیا ہے، اسے میں نے ایک مقدس فریضہ کے طور پر سرانجام دیا تھا، اور اسے ایک قربانی کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مہوش حیات سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں ٹوئٹ کرچکی ہیں۔ انہوں نے پرویز مشرف کی اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست کو ایک طرف رکھ کر سوچیں یہ انسان ہمارے صدر رہ چکے ہیں اور انہوں نے ہر مشکل وقت میں ہماری رہنمائی کی۔ انہیں چاہے پسند کریں یا ان سے نفرت کریں لیکن انہیں ایک موقع تو دیں کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں۔

 علی اعجاز 1941 میں قلعہ گجر سنگھ لاہور میں پیدا ہوئے، انھوں نے تقریبا 106 فلموں اور بے شمار ڈراموں میں کام کیا۔  انھوں نے اردو اور پنجابی زبان کے ڈراموں اور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر  دکھائے۔  اس کے علاوہ ایک پشتو فلم میں بھی اداکاری کی۔

2015 میں انھوں نے ایک این جی او   " علی اعجاز فاؤنڈیشن "بھی بنائی جس کا مقصد بے گھر ضعیف العمر افراد کو رہائش مہیا کرنا تھا۔  انھوں  نے  بے شمار ایوارڈز کے ساتھ 1993 میں  تمغہ برائے حسنِ کارکردگی بھی حاصل کیا۔

 18 دسمبر 2018 کو لاہور میں عارضہ قلب کے باعث 77 سال کی عمر میں  خالقِ حقیقی سے جاملے۔

لندن: پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ متاثر کر گئی۔ ملالہ یوسف زئی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ دیکھی جس کے بعد انہوں نے فلم کو قابل ستائش قرار دیا۔ فلم دیکھنے کے بعد ملالہ نے شاہ رخ خان کے لیے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ’شاہ رخ خان میں نے آپ کی فلم دیکھی جو مجھے اور میرے اہل خانہ کو بہت پسند آئی، فلم کافی دلچسپ تھی‘۔ ملالہ نے کہا کہ ’شاہ رخ خان میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں اور آپ سے ٹوئٹر پر چٹ چیٹ کر کے بہت اچھا محسوس ہوا، میں امید کرتی ہوں جب بھی آپ آکسفورڈ آئیں یا برطانیہ میں کبھی بھی آئیں تو ملاقات ضرور کریں گے جو کہ میرے لیے بہت اہم دن ہوگا

لندن: پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ متاثر کر گئی۔ ملالہ یوسف زئی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ دیکھی جس کے بعد انہوں نے فلم کو قابل ستائش قرار دیا۔ فلم دیکھنے کے بعد ملالہ نے شاہ رخ خان کے لیے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ’شاہ رخ خان میں نے آپ کی فلم دیکھی جو مجھے اور میرے اہل خانہ کو بہت پسند آئی، فلم کافی دلچسپ تھی‘۔ ملالہ نے کہا کہ ’شاہ رخ خان میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں اور آپ سے ٹوئٹر پر چٹ چیٹ کر کے بہت اچھا محسوس ہوا، میں امید کرتی ہوں جب بھی آپ آکسفورڈ آئیں یا برطانیہ میں کبھی بھی آئیں تو ملاقات ضرور کریں گے جو کہ میرے لیے بہت اہم دن ہوگا

ممبئی: بالی وڈ میں چھوٹے نواب سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان کے خوب چرچے ہیں، ایسے میں اداکارہ نے خود اپنی مقبولیت کی وجہ بھی بتادی۔ داکارہ نے فلم نگری میں قدم فلم ’کڈرناتھ‘ سے رکھا جس میں جاندار اداکاری اور دلکش ادائوں سے سب کا دل جیت لیا اور اب سارہ علی خان کی دوسری فلم ’سمبا‘ 28 دسمبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے جس میں وہ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی مرتبہ جلوہ گر ہوں گی۔ فلم کی ریلیز سے قبل ہی فلم کا ٹریلر اور گانے مداحوں میں مقبول ہوچکے ہیں تاہم فلم کی تشہیر زور و شور سے جاری ہے۔ تشہیر کے دوران سارہ علی خان کا میڈیا سے بااعتماد انداز میں گفتگو کرنا اداکارہ کے مداحوں میں اضافے کا باعث بن گیا ہے جس پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ سارہ علی خان ایک ہوشیار اداکارہ ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری گھیرے میں لے لیتی ہے ایسے میں چیزوں کو متوازن کر کے کیسے چلنا ہے یہ سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے، ہر چیز پر لاپرواہ نہیں ہو سکتے اور بہت زیادہ ذہنی دباوبھی خطرناک ہے اس لیے جب اکیلے ہوں تو چیزوں کو سوچنا سمجھنا چاہیے‘۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے شہرت پانے والے جوڑی فواد خان اور ماہرہ خان کی پہلی فلم’دا لیجینڈ آف مولا جٹ’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

لالی ووڈ میں 1979 میں فلم ’مولا جٹ‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے نہ صرف کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے بلکہ فلم کو آج تک پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم قرار دیا جاتا ہے، اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے نامور ہدایت کار بلال لاشاری نے فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا۔
 
ہدایت کار نے فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کے جوڑیوں کو کاسٹ کیا تاکہ فلم کے سیکوئل کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جاسکے، ماضی کی فلم میں لیجنڈری اداکار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اب ان کی جگہ فواد خان اور حمزہ علی عباسی لیں گے جب کہ
فلم میں ماہرہ خان اور حمائمہ ملک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ہدایت کار بلال لاشاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا ٹریلر جاری کیا ، جب کہ فلم اگلے سال عید الفطر کے موقع پرریلیز کی جائے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی صدارت میں پاکستان کی پہلی فلم، پروڈکشن اور براڈ کاسٹ پالیسی کی تشکیل کا آغاز کردیا گیا ہے۔
وزیر مملکت اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اور نگزیب کی سر براہی میں فلم انڈسٹری کے متعلقہ افراد اور اہم اسٹیک ہولڈرز کا یہ دو روزہ سیمینار اس صنعت کی بحالی کے عمل کو شروع کرنے کی ایک کوشش ہے۔
انہوں نے یہ بات گزشتہ روز کراچی میں دو روزہ پاکستان فلم پالیسی مشاورت کانفرنس2017 ء کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی سے پاکستان رواداری اور امن کے پیغام کو فروغ دے سکتا ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمٹ ڈیسک) اداکارہ وماڈل میرا نے کہا ہے کہ جب تک ہم اپنی زندگی میں ترقی پانے کے لیے کوئی ٹارگٹ فائنل نہیں کرتے اورنہ ہی کسی کی شخصیت سے متاثر ہوتے ہیں، تب تک آگے بڑھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ فلمسٹار میرا نے کہا کہ دُنیا بھرمیں ایسے لوگوںکوہمیشہ ہی قدرکی نگاہ سے دیکھا اورانہیں آئیڈیل بنایا جاتا ہے، جن کی زندگی جدوجہد کے بعد کامیابیوں سے بھری ہو۔ خاص طورپر فنون لطیفہ اورکھیل کے کے تمام شعبوں کی اگر بات کی جائے توایسے لوگوں کی تعداد انتہائی کم ہوگئی، لیکن ایسے لوگ جوبھی ہوتے ہیں، وہ لاکھوں، کروڑوں لوگوں کے لیے مشعل راہ ہوتے ہیں۔ میرا نے بتایا کہ جب انہوں نے شوبز کی دنیا کا انتخاب کیا تو اس سے پہلے وہ بہت سی پاکستانی ہیروئنوں سے خوب متاثر تھی اور ان کی طرح ہی نام و مقام بنانا چاہتی تھی۔ ان میں لیجنڈری صبیحہ خانم، شمیم آراء، زیبا، شبنم، رانی اور بابرہ شریف قابل ذکر ہیں۔ ان عظیم اداکاراؤں نے جس طرح سے اپنی اداکاری اور رقص کی بدولت پاکستان فلم انڈسٹری پرراج کیا، اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی داکارہ کا کہنا تھا کہ ویسے تو پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہرے دورمیں بہت سی ہیروئنیں ایسی ہیں جنھوں نے اپنے فن کی بدولت بہت نام بنایا۔ میں بھی اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کے نقش قدم پرچلتے ہوئے شوبز کے میدان میں اتری اور پھر محنت ولگن سے کام کرتے ہوئے اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔ اس سفرمیں مخالفین نے میرے خلاف بہت بیان بازی کی، سکینڈلز اورہرطرح کے داؤ پیچ لڑا کر مجھے بدنام کرنا چاہا، مگرمیں ثابت قدمی کے ساتھ کام کرتی رہی اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ میرا کا مزید کہنا تھا کہ شوبز کی چکا چوند دنیا میں آسانیاں نظرآتی ہیں لیکن یہاں کام کرنے والے اس بات بخوبی سمجھتے اورجانتے ہیں کہ یہ ایک انتہائی مشکل شعبہ ہے، جہاں تعریف کرنے والے کم اورجلنے والوں کی تعداد بہت بڑی ہے۔ ایسے میں خداداد صلاحیتوں سے مالا مال فنکار ہی اپنی جگہ بنا پاتے ہیں، وگرنہ سازشوں اور منفی سیاست سے باصلاحیت فنکاروں کو گراؤنڈ سے باہر کرنے والے جب اپنی چال چلتے ہیں توپھر اچھے اچھے اپنی چال بھول جاتے ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ فنون لطیفہ سے وابستہ لوگ اگرآج بھی اپنا قبلہ درست کرلیں اورسازش کرنے کی بجائے کام پرتوجہ دیں تویہ کسی بھی بڑی فلم انڈسٹری کے مدمقابل آسکتے ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ ڈ یسک ) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان فلم انڈسٹری کی کئی حسیناؤں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب اپنی نئی فلم’ٹیوب لائٹ‘ میں چینی حسینہ کے ساتھ رومانس لڑاتے نظر آئیں گے۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان چینی اداکارہ ژو ژو کے ساتھ مرکزی کردارنبھارہے ہیں، جس کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

چین کے اشتراک سے بنائے جانے والی یہ فلم دونوں ممالک کے سماجی و ثقافتی پس منظر کی عکاسی کرے گی ،جس کے لئے سلمان خان ہندوستان سے چین کا سفر کریں گے اور اس فلم کو ہندی و چینی زبان میں بھی شوٹ کیا جائے گا۔

اس فلم میں شاہ رخ بھی ایک خاص کردار اداکریں گے، جبکہ دیگر کاسٹ میں سہیل خان بھی شامل ہیں۔واضح رہے فلم '’ٹیوب لائٹ‘رواں سال عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

Page 1 of 4