ھفتہ, 27 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
پیر, 25 جنوری 2016 17:15

خبردار! کہیں آپ کی تحریر متاثر نہ ہوجائے!

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی) تیز ٹائپنگ سے لکھنے کی مہارت متاثر ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق اکثر افراد کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر کی بورڈ کے ذریعے تیز سے تیز تر ٹائپ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن یہ عادت آپ کی لکھائی کے معیار کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ کینیڈا کی یونیورسٹی آف واٹرلو میں ٹائپنگ اسپیڈ اور لکھنے کی مہارت کے درمیان تعلق کو جاننے کے لیے مطالعہ کیا گیا۔ محققین نے مطالعے میں حصہ لینے والے چند شرکا کو دونوں ہاتھوں اور چند کو ایک ہاتھ سے ٹائپنگ کرکے مضمون لکھنے کا کہا گیا۔ بعد ازاں تحریر کا تجزیہ کرنے والے ایک سافٹ ویئر سے تحریروں کا موازنہ کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ جب ایک ہاتھ سے ٹائپنگ کرکے مضمون لکھا گیا تو اس میں زیادہ اچھے الفاظ کا استعمال کیا گیا تھا اور وہ مضمون، دو ہاتھوں سے ٹائپ کرکے لکھے گئے مضمون کے مقابلے میں لکھائی کے معیار کے اعتبار سے زیادہ جاندار تھا۔ مطالعے سے محققین اس نتیجے پر پہنچے کہ مطالعے میں شریک جن افراد کو ایک ہاتھ سے ٹائپ کرنے کرکے لکھنے کا کہا گیا، انہیں تحریر کے عنوان کے حوالے سے ذہن میں الفاظ ذخیرہ کرنے اور ان کے بہتر استعمال کا زیادہ وقت ملا، جس سے ان کا معیار تحریر بہتر رہا، جبکہ دونوں ہاتھوں سے ٹائپنگ کرنے والوں کے ذہن میں جو پہلا لفظ آیا انہوں نے وہ لکھ دیا۔

Read 1594 times

Leave a comment