بدھ, 08 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
پیر, 25 جنوری 2016 16:56

دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم اب فیس بک پر!

ایمزٹی وی(سائنس)دنیا بھر کی کھیلوں سے اپنے صارفین کو باخبر رکھنے کیلئے مشہور زمانہ سوشل ویب سائٹ فیس بک نے ”فیس بک اسپورٹس اسٹیڈیم“ کے نام سے نیا فیچر لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے ناصرف دنیا بھر میں جاری کھیلوں کی اپ ڈیٹس دی جائیں گی بلکہ مختلف کھیلوں کے مداحوں کی جانب سے مقبول پوسٹس اور ماہرین کی جانب سے تجزیے اور آراء بھی پیش کی جائیں گی۔ سوشل میڈیا سائٹ نے اپنی ٹائم لائن پر لکھا ہے کہ ”650 ملین اسپورٹس فینز کیساتھ فیس بک کا دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم“۔ خیال رہے کہ فیس بک کا دعویٰ ہے کہ ان کے دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد متحرک صارفین ہیں۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک کا نیا فیچر ٹوئٹر پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے کیونکہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی مقبول سروس ”لائیو ٹوئٹنگ گیمز“ بھی اس سے مشابہ ہے۔ یاد رہے کہ فیس بک اسپورٹس اسٹیڈیم فیچر تاحال صرف امریکی فٹ بال گیمز کو ہی کوریج دے رہا ہے۔

Read 1601 times

Leave a comment