پیر, 29 اپریل 2024


دبئی کے سلافہ ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) دبئی کے مرینا ٹاورز میں آگ بھڑک اٹھی، 50 فلیٹوں کو نقصان پہنچا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ مرینا ٹاورز کے 75 منزلہ سلافہ ٹاور میں لگی۔ آگ 35 ویں منزل سے شروع ہوئی اور تیز ہوا کے باعث دیگر منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ بجھائی۔ 50 فلیٹوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سلافہ ٹاور دبئی کی 23ویں جبکہ دنیا کی 127 ویں بلند ترین عمارت ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment