جمعرات, 16 مئی 2024


ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد تین ماہ کیلئے ایمرجنسی نافذ

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد تین ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ دوسرے ممالک کو ترک کے اندرونی معاملات سے دور رہنا چاہئے ۔ ترکی میں گزشتہ ہفتے ناکام بغاوت کے بعد نیشنل سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے بعد خطاب میں صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ بغاوت میں ملوث عناصر سے نمٹنے کے لیے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے تاہم جمہوریت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ گولن تحریک سے نمٹنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید گرفتاریاں ہوں گی ۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک کو ترک معاملات سے دور رہنا چاہئے ۔ ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد صدر اردوان کو پارلیمان کو بائی پاس کرنے اور بعض شہری حقوق معطل کرنے کا اختیار بھی مل گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment