بدھ, 15 مئی 2024


تائیوان میں چینی سیاحوں کی بس کا حادثہ، 26افراد ہلاک

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) تائیوان میں چینی سیاحوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں چھبیس افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیاحوں کی بس ائیرپورٹ جاتے ہوئے ہائی وے پرریلنگ سے ٹکرا گئی، جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے واقعہ میں بس میں سوار تمام چھبیس افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے کے بعد آگ بجھانے والا عملے کی گاڑیاں دیر سے پہنچی،جب تک بس مکمل طور پر جل چکی تھی،چینی سیاحوں کی بس میں سولہ خواتین ،آٹھ مرد اورڈرائیور سمیت ٹور گائیڈ موجود تھا، سیاح آٹھ روزہ سیاحت کے بعد واپس چین جارہے تھے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق چین کے صوبے لیائوننگ سے ہیں۔ تایئوان میڈیا کے مطابق اچانک آگ لگنے سے کوئی سیاح نہیں بچ سکا جبکہ لاشیں بری طرح جل چکی ہیں تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment