پیر, 06 مئی 2024


سلمان خان اور کرن جوہر کی فلم اکشے کمار کیا کریں ؟؟

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) سلمان خان اور کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،فلم 2018میں ریلیز کی جائے گی۔

خبر تینوں بولی وڈ اسٹارز نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے،سلمان خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ کرن جوہر اور سلمان خان کی مشترکہ پروڈکشن میں اکشے کمار ہیرو بنیں گے۔ اکشے کمار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ پروڈکشن کیلئے تینوں دوست یکجا ہوگئے۔

کرن جوہر نے اپنے ٹوئٹ میں غیر معمولی جوش و جذبہ کا اظہار کیا ہے، سلمان خان فلمز کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن کیلئے بہت زیادہ پرجوش ہوں،جسے انوراگ کیشپ ڈائریکٹ کریں گے،فلم 2018 میں ریلیز کی جائے گی جبکہ فلم کا نام بھی تجویز نہیں کیا گیا۔

اکشے کمار نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلموں کے بارے میں بھی ٹوئٹ کیا ہے، اداکار نے اپنی نئی بائیوپک فلم کا اعلان بھی کیا ہے جسے انی کی بیگم ٹوئنکل کھنہ پروڈیوس کریں گی،اداکار سبھاش گئی کی فلم جولی ایل ایل بی 2 میں بھی نظر آئیں گے،سلمان خان عید پر ریلیز ہونے والی ڈائریکٹر کبیر خان کی فلم ٹیوب لائٹ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دکھائی دیں گے جبکہ کرن جوہر ان دنوں اپنی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی کامیابی پر بے حد مسرور ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment