جمعہ, 03 مئی 2024


انوشکا شرما اورسلمان خان ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قیاس آرائیاں تھیں کہ انوشکا شرما کو سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی فلم میں کاسٹ کرلیا ہے جس میں وہ ایک بار پھر سلمان خان کے ساتھ کام کریں گی۔ تاہم اداکارہ کی جانب سے سنجے لیلا کی فلم سائن کرنے کے حوالے سے تمام رپورٹس کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔ انوشکا شرما کی ٹیم نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر وضاحت پیش کی کہ ’انوشکا، سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہیں لیکن فی الحال ان رپورٹس میں کوئی سچائی نہیں کہ انہوں نے ان کی کوئی فلم سائن کی ہے، گزارش ہے کہ ایسی خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں‘۔ واضح رہے کہ انوشکا شرما اور سلمان خان نے 2016 میں فلم ’سلطان‘ میں ساتھ کام کیا تھا جسے فلم بینوں نے قابل ستائش قرار دیا تھا۔ انوشکا اس وقت 21 دسمبر کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’زیرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں وہ کترینہ کیف اور شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment