جمعرات, 02 مئی 2024


سیلفی بوائے احمد شہزاد کو انضمام الحق نے ہری جھنڈی دکھا دی

ایمز ٹی وی(کھیل) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد کو صاف جواب دے دیا، معافی کے بعد بھی انضمام الحق نے سیلفی بوائے کو کیمپ میں شامل کرنےکی مخالفت کردی۔ سلیکشن کمیٹی بگڑے بچے کوکیمپ میں واپس بلانے کے حق میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی نےاحمد شہزاد پربجلی گرادی۔ ڈسپلن کی بار بار خلاف ورزی سیلفی بوائے کو لے ڈوبی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد شہزاد کے معذرت خواہانہ خط کاجواب دیدیا ہے اور واضح کیاہے کہ کیمپ میں نہیں بلاسکتے، پی سی بی نے احمد شہزاد پرواضح کیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرناچاہتی، پہلے ڈسپلن ٹھیک کریں اور رویّے میں بہتری لائیں۔

معافی کے بعد احمد شہزاد نےانضمام الحق سے ملاقات کی اورچیف سلیکٹر کورام کرنے کی کوشش بھی کی۔ سیلکٹرزکامو¿قف ہے کہ احمدشہزاد کو دوبارہ بلانے سے غلط مثال قائم ہوگی۔

قبل ازیں احمد شہزاد نےپی سی بی کوخط کےذریعے ڈسپلن بہترکرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی جس پر پی سی بی نے جواب دیا کہ دورہ انگلینڈ کے کیمپ میں شامل نہیں کرسکتے۔

احمد شہزاد مستقبل کاحصہ ہیں لیکن انہیں رویے میں مزید بہتری لانا ہوگی۔ سیلفی بوائےنے بوٹ کیمپ میں واپسی کےلئے خوب جتن کیے۔ لگتا یہ ہی ہے کہ موجودہ صورت حال میں احمد شہزاد انگلیند یاترا نہیں کرسکیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment