جمعرات, 02 مئی 2024


پاکستان ہاکی فیڈریشن انسانی اسمگلنگ میں ملوث

ایمز ٹی وی (کھیل) قومی ہاکی کھلاڑی نیلمہ حسین نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے انسانی سمگلنگ کا الزام عائد کرنے پر دو کروڑ دس لاکھ روپے کا نوٹس بھیجوا دیا ، ان کا کہنا ہے کہ فیڈریشن ثبوت دے یا پھر معافی مانگے ۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیلمہ حسین نے کہا کہ تین ہاکی کھلاڑیوں نے ان سے بیس لاکھ روپے کا فراڈ کیا اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ان پر انسانی سمگلنگ کی درخواست دے دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن نے بغیر کسی ثبوت کے ان پر اور ہاکی کلب پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا ان کے ٹائیگرز کلب سے کوئی کھلاڑی بیرون ملک نہیں گیا تو انسانی سمگلنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ نیلمہ حسین نے کہا کہ فیڈریشن نے چودہ روز میں معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کے لیے تیار رہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment