جمعرات, 02 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


سرینا نے ماریا کو "رُلا"دیا

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)سرینا ولیمز نے ماریا شراپوواکو پھر ’’رلا‘‘ دیا، امریکی اسٹار نے حریف کو باہمی مقابلوں میں18ویں مات دیتے ہوئے آسٹریلین اوپن کے فائنل فور میں قدم رکھ دیے۔

تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز کی سال کے پہلے گرینڈ سلم میں عمدہ کارکردگی جاری ہے۔ گذشتہ روز انھوں نے دوسرے راؤنڈ8 میچ میں روسی اسٹارماریا شراپووا کو 6-4 اور6-1 سے قابو کیا، باہمی مقابلوں میں سرینا نے شراپوواکیخلاف لگاتار 18ویں فتح پائی، شراپووا نے سرینا کو آخری مرتبہ 2004 میں ہرایا تھا، مجموعی باہمی ریکارڈ 19-2 سے سرینا کے حق میں ہے، روسی پلیئر نے دونوں فتوحات 12برس قبل ہی حاصل کی تھیں۔4 سیڈ اگنیسکا ریڈوانسکا نے کیریئرمیں پانچویں مرتبہ گرینڈ سلم سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

انھوں نے کوارٹرفائنل میں اسپین کی کارلا سواریز نیواروکواسٹریٹ سیٹ میں 6-1 اور6-3 سے شکست دی۔ دوسری جانب مینز سیمی فائنل دفاعی چیمپئن نووک جوکووک اور راجرفیڈرر کے درمیان ہوگا، کوارٹرفائنلز میں سربیئن اسٹار نے جاپانی حریف کائی نیشکوری کو 6-3، 6-2 اور6-4 سے مات دی، راجرفیڈرر نے جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے ٹوماس بریڈیچ کو 7-6(7/4)، 6-2 اور 6-4 سے قابو کرلیا، جوکووک کیریئر کی11ویں جبکہ فیڈرر ریکارڈ18ویں ٹرافی کی دوڑ میں شامل ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ان کے باہمی مقابلوں کا ریکارڈ 22-22 سے برابری کی سطح پر ہے، جو بھی پلیئر فائنل میں پہنچا وہ برتری بھی حاصل کرلے گا،  دیگر دو کوارٹرفائنلز میں اینڈی مرے کا سامنا ڈیوڈ فیرر اور میلوس راؤنک کا مقابلہ گیل مونفیلز سے ہوگا، فیڈرر سے مقابلے میں جوکووک کو فیورٹ کی حیثیت حاصل ہوگی کیونکہ انھوں نے گذشتہ برس یوایس اوپن اور ومبلڈن کے فائنلز میں بھی انھیں زیر کیا ہے۔

فیڈرر 39 جبکہ جوکووک 29 ویں مرتبہ کسی گرینڈ سلم کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، نیشکوری کیخلاف جوکووک نے 11 گراؤنڈ اسٹروک ونرز لگائیں، فیڈرر نے بریڈیچ کو پچھاڑ کر گذشتہ 13 برسوں میں 12ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کے فائنل فور میں رسائی پائی، ان کا مقابلہ 2 گھنٹے 16 منٹ جاری رہا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment