بدھ, 29 مئی 2024


ٹی20 ورلڈکپ فائنل کےلئےقومی دستےنےمیلبروین میں پڑاؤڈال لیا

سڈنی:قومی کرکٹ ٹیم کا دستہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کے لیے میلبرن پہنچ گئی۔

ترجمان کے مطابق قومی ٹیم کل صبح سے اپنی ٹریننگ کا اغاز کرے گی، ٹورنامنٹ کا فیصلہ کن معرکہ 13 نومبر کو شیڈول ہے۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل کی فاتح ٹیم پاکستانی ٹیم کے ساتھ فائنل کھیلے گی، دونوں ٹیمیں آج ایڈیلیڈ میں مدمقابل آئیں گی۔

دوسری جانب جمعرات کی صبح پاکستانی ٹیم جب میلبرن روانگی کے لیے سڈنی کے ہوٹل سے نکلی تو وہاں فینز بھی بڑی تعداد میں پہنچے گئے، جنہوں نے کرکٹرز کو پھول پیش کیے، تصاویر اور سلیفیاں بنوائیں جبکہ فائنل تک رسائی کے جشن کا کیک بھی کاٹا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment