جمعہ, 31 مئی 2024


بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزااورپاکستانی کرکٹرشعیب ملک کی علیحدگی

نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اورپاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے شعیب ملک کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں کاغذی کارروائی مکمل ہونا باقی ہے۔

شعیب ملک کے ٹیم ممبر کی جانب سے بھی یہ کہا گیا ہے کہ دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے تاہم اس کی تصدیق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا خود کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا اِن دنوں دبئی میں ہیں جبکہ شعیب ملک پاکستان میں ایک نجی ٹی وی چینل پر اسپورٹس پروگرام کررہے ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment