پیر, 29 اپریل 2024


آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دو بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے

 

پرتھ: آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری میچ میں دو بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے، ایشانت شرما اور رویندر جڈیجا کی لڑائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کو کینگروز کے خلاف شکست ہضم نہیں ہوئی، ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز فاسٹ بولر ایشانت شرما اور رویندر جڈیجا آپس میں لڑ پڑے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے اور ایشانت شرما انہیں ہاتھ کے اشارے سے جانے کا کہہ رہے ہیں۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی جاری تھی کہ پانی لے کر آنے والے کلدیپ یادیو اور فاسٹ بولر محمد شامی نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

بھارتی آل راؤنڈر رویندر جڈیجا میچ میں حصہ نہیں لے رہے تھے انہیں فیلڈنگ کے لیے گراؤنڈ میں بلایا گیا تھا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ بی سی سی آئی رویندر جڈیجا اور ایشانت شرما کے خلاف کیا ایکشن لیتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment