اتوار, 05 مئی 2024


قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

 

ایمز ٹی وی(لاہور) انڈونیشیا میں کھیلے گئے 18 ویں ایشین گیمز میں شرکت کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔
انڈویشیا کے دارحکومت جکارتہ میں دو ہفتے سے جاری رہنے والے اٹھاریں ایشین گیمز میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔
قومی ہاکی ٹیم نجی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 620 سے وطن واپس پہنچی، ایشین گیمز ہاکی ایونٹ میں قومی ٹیم چوتھی پوزیشن حاصل کرپائی تھی۔
خیال رہے کہ ایشین گیمز میں چین نے سونے کے 132 تمغے جیت کر مجموعی طور پر 289 میڈلز حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یاد رہے کہ ایشین گیمز ہاکی ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں پاکستان کی کارکردگی خاصی متاثر کن تھی، پاکستان لگاتار پانچ میچز جیتنے میں‌کامیاب رہا، جس کے بعد امید کی جارہی تھی کہ پاکستانی ٹیم فائنل تک رسائی کر لے گی۔
البتہ سیمی فائنل میں پاکستان کی خوش قسمتی کا سفر تمام ہوگیا، جہاں جاپان نے پاکستان کو ایک گول سے ہرا کر گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر کر دیا، جاپان سے شکست کھا کر پاکستان نے اولمپکس میں براہِ راست کوالیفائی کرنے کا موقع بھی ضائع کر دیا۔
بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کو خالی ہاتھ وطن لوٹنا پڑا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment