اتوار, 19 مئی 2024


ایشیا کپ2018، پاک بھارت معرکے کی ٹکٹیں ختم ہوگئیں

 

کراچی: ایشیا کرکٹ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے بڑے مقابلے کی ٹکٹیں چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں۔
ایشیا کرکٹ کپ کا میلہ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں سجے گا جس میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ٹورنامنٹ کے فائنل سے پہلے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا 19 ستمبر کو ہو گا۔
ایشین کرکٹ کونسل کی انتظامیہ نے پاک بھارت میچ کے لیے ایک ہفتے قبل بھی محدود ٹکٹیں آن لائن فروخت کے لیے پیش کی تھیں جو چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئی تھیں۔
شائقین کے شدید دباؤ کی وجہ انتظامیہ نے مزید ٹکٹس آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے لیکن وہ بھی کچھ ہی دیر میں بک ہو گئے۔
پندرہ ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment