منگل, 21 مئی 2024


کنگزکی جیت کا خواب چکنا چور

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سُپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو باآسانی 6 وکٹ سے ہراکر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
دبئی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کی ، اوپنر بابر اعظم اور سنگاکارا نے ٹیم کو 63رنز کا اچھا اسٹارٹ دیا۔
سنگاکارا 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔

شعیب ملک صرف 9 رنز بناسکے جبکہ آؤٹ آف فارم کرس گیل نے فارم میں واپسی کی کوششیں کیں ۔وہ 34 گیندوں پر 29 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
پولارڈ نے 31 رنز اسکور کیے۔عماد وسیم نے اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر کراچی کنگز کا اسکور چھ وکٹ پر 154رنز تک پہنچایا۔اس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز احمد شہزاد اور اسد شفیق نے عمدہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو 105رنز کا آغاز فراہم کیا۔
احمد شہزاد 54رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق نے 51رنز کی اننگز کھیلی۔کیون پیٹرسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جس کے بعد سرفراز نے روسو اور پھر محمود اللہ کی شراکت میں ہدف 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔
اس فتح کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے 9 پوائنٹس ہوگئے اور وہ پلے آف میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔
 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment