ھفتہ, 18 مئی 2024


پاکستان اورانگلینڈ آج سے تیسرے ٹیسٹ میں مدمقابل

ایمزٹی وی(کھیل) پاکستان اور انگلینڈ آج برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہونگے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا۔ تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ نجری کا شکار آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی جگہ فاسٹ بولر اسٹیو فن کو شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ ہارنے والی پاکستانی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ آوٹ آف فارم اوپنر شان مسعود کی جگہ سمیع اسلم کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکتا ہے۔ کپتان مصباح الحق میچ جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ ریکارڈ بک پر نظر ڈالی جائے تو انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایجبسٹن میں کھیلے گئے سات ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ چار میں فاتح رہا جبکہ تین میچز ڈرا ہوئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment