ھفتہ, 18 مئی 2024


تیسرا ٹیسٹ میچ کل ہوگا

ایمزٹی وی(کھیل) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا کرکٹ ٹیسٹ کل برمنگھم کے ایجبسٹن گراونڈ میں شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراونڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹیسٹ ہوئے جس میں شاہینوں کو کسی میچ میں کامیابی نہیں ملی تاہم انگلش شیروں نے چار میچ جیتے جبکہ تین میچ بغیر ہار جیت ختم ہوئے۔

 

پاکستا نی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ سابق جنوبی افریقی بلے باز نے کہا کہ اولڈ ٹریفورڈ میں ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم کا مقصد صرف ایک ہی ٹیسٹ جیتنا تھا۔

 

برمنگھم ٹیسٹ سے متعلق مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ تیسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے کھلاڑیوں کو اپنے اندر وہی جنگجویانہ صلاحیت پیدا کرنا ہو گی جس کا لارڈز میں مظاہرہ کیا تھا۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ وہ محمد حفیظ کی بطور باولر ٹیم میں جلد واپسی کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم سے باہر رکھنے کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment