پیر, 29 اپریل 2024


وزیرِتعلیم سندھ رعناحسین کا سکھرکےمختلف سرکاری اسکولوں کا دورہ

سکھر:  نگراں وزیر تعلیم سندھ رعناحسین نے سکھر میں قائم اسکولوں کے بنیادی اسٹرکچر کو بہتر کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر تعلیم سندھ رعنا حسین نےگزشتہ روزسکھرکے مختلف سرکاری اسکولوں کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران انہوں نےترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر چیف انجینئر خلیل احمد شیخ، ڈائریکٹر ایلیمنٹری شہاب الدین انڈڑ، ڈائریکٹر پرائمری سکھر ریجن محمد حاجی برڑو اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے الیکشن کے لئے پولنگ اسٹیشن کی تیاری کے متعلق بھی بریفنگ لی۔وزیر تعلیم کو آگاہی دی گئی کہ پولنگ عملے کے لئے درکار بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔

چیف انجنیئر ایجوکیشن ورکس نے صوبائی وزیر تعلیم کو ایجوکیشن ورکس کی بریفنگ دی۔سکھر کے پولنگ اسٹیشن کے لیے بائونڈری وال، واش رومز صفائی اور دیگر درکار ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیںبعد ازاں وزیر تعلیم سندھ نے اسکولوں کے بنیادی اسٹرکچر کو بہتر کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment