اتوار, 28 اپریل 2024


گواہوں اور تفتیشی افسر طلب نوٹس جاری

 

ایمز ٹی وی(کراچی) انسداد دہشتگردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ اور امین بلیدی پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی ۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں لیاری میں دھماکہ خیز مواد برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عزیر جان بلوچ اور امین بلیدی پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں اور تفتیشی افسر کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیے اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کیا جائے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment