اتوار, 28 اپریل 2024


شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہوگیا

 

 ایمز ٹی وی(کراچی) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہوگیا، فروری کے مہینے میں چونتیس افراد جان سے گئے۔ کئی افراد اپنی گاڑیوں، موٹرسائیکلیوں اور موبائل فونز سے محروم کردیئے گئے۔ سی پی ایل سی نے فروری کے مہینے میں کراچی میں ہونے ہونے والے جرائم کے اعداد وشمار جاری کردئیے، کراچی میں سکیورٹی کے بڑے بڑے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتو ں نے انتظامیہ کی جانب سے کئے جانیوالے سکیورٹی تمام دعوؤں کی قلعی کھول دی۔ سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق فروری کے اٹھائیس دنوں میں چونتیس افراد فائرنگ کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گئے۔ کراچی میں مسلح ملزمان نے سولہ گاڑیاں چھین لیں جبکہ پچیانوے گاڑیاں چوری کی گئیں، ماہ فروری میں اسلحے کے زور پر ایک سو چونتیس موٹرسائیکلیں چھینی اور چوری کی گئیں۔ سی پی ایل سی رپورٹ کے کے مطابق گن پوائنٹ پر ایک ہزار اٹھارہ شہریوں کو ان کے موبائل فونز سے محروم کردیا گیا جبکہ ایک ہزار تین سو گیارہ موبائل فونز چوری ہوئے، نئے سال کے دوسرے ماہ میں بھتہ خوری کے بھی تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment