جمعہ, 26 اپریل 2024


حلف برداری کے بعد نئے گورنرکی گور نر ہاﺅس میں رہائش ممکن نہیں

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ کے نئے گورنرآج سہ پہر عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ تاہم محمد زبیرابھی گورنر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق نامزدگورنرسندھ محمدزبیرکی تقریب حلف برداری آج سوا4بجےہوگی، تقریب میں ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
سندھ کے نئے گورنر محمد زبیر نے حلف برداری کے لئے شیروانی سلوا لی ہے ، لیکن وہ کچھ عرصہ گورنر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کر سکیں گے۔ اس کی وجہ وفات پانے والے سابق گورنر جسٹس ریٹائر سعید الزماں صدیقی کی اہلیہ کی وہاں موجودگی ہے ۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ سابق گورنر کی اہلیہ نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی عدت یعنی چار ماہ دس دن گورنر ہاؤس میں گزارنا چاہتی ہیں۔ یوں نئے گورنر محمد زبیر کچھ وقت تک گورنر ہاؤس کے بجائے ذاتی گھر میں رہیں گے۔
دوسری جانب عشرت العباد کے جانے کے بعد گورنر ہاؤس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پہلے پرنسپل سیکریٹری کا تبادلہ کیا گیا۔ پھر گورنر کے اے ڈی سی اور بعد میں ملٹری سیکریٹری بھی وہاں سے نئی تعیناتیوں پر چلے گئے۔
گورنر کے تمام مشیروں کو بھی فارغ کر دیا گیا۔ مطلب اب نئے گورنر کا استقبال بھی نیا اسٹاف کرے گا۔
سندھ کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان کو تیرہ سال اور گیارہ مہینے گورنر ہاؤس میں رہنے کا تاریخ ساز موقع ملا۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment