جمعہ, 29 مارچ 2024


نامزد گورنر سندھ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاو¿س میں منعقد ہوگی

 

ایمز ٹی وی(کراچی) نامزد گورنر سندھ محمد زبیر آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔
سابق چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر سندھ کے 32ویں گورنر کا حلف آ ج اٹھائیں گے اور پھر مزار قائد پر حاضری دیں گے ۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاو¿س میں منعقد ہوگی جس کے دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔ محمد زبیر نے اہم دن کیلئے شیروانی بھی تیار کروالی ہے۔نئے گورنرکا حلف اٹھانے کے بعد مزار قائد پر حاضری دیں گے جس کے بعد وہ ڈیفنس میں اپنے گھرپرقیام کریں گے۔ سندھ کے31ویں گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی صرف 2ماہ عہدے پر فائز رہنے کے بعد انتقال کرگئے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment