اتوار, 19 مئی 2024


سندھ میں یہ کیا ہو رہا ہے؟ لوگ کیوں لاپتہ ہو رہے ہیں؟ سندھ ہائیکورٹ برہم

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں کو جلد بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ و دیگر سے جواب طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں یہ کیا ہو رہا ہے؟ لوگ کیوں لاپتہ ہو رہے ہیں؟
ذرائع کے مطابق عدالت نے لاپتہ شہریوں کو جلد بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ و دیگر سے جواب طلب کر لیا ہے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment