منگل, 15 اکتوبر 2024


نئےداخلوں کےلیےمحکمہ اسکول ایجوکیشن نےنئی پالیسی اورہدایات جاری کردی

لاہور : اسکولوں میں نئے داخلوں کے لیےمحکمہ اسکول ایجوکیشن نےنئی پالیسی اور ہدایات جاری کردیں ۔

داخلوں کی ذمہ داری اسسٹنٹ اسکول ہیڈز،ایجوکیشن آفیسرز اوراسکول کونسلز پرہوگی ۔

نئی پالیسی کے مطابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اور ہیڈ ٹیچراسکول کونسل کے دو رضا کاروں کی کمیٹی بنائینگے ۔

داخلوں کے لیے ہر ماہ رضا کاروں کی ٹیم اپنے علاقے میں کارنرمیٹنگزمنعقد کرے گی۔

ان اجلاسوں میں اے ای اوز اور ہیڈ ٹیچرز تعلیمی مہم کے حوالے سے لوگوں کو بریفنگ دیں گے۔

اگراسکول کونسل سے کوئی رضا کار بننے کے لیے تیار نہ ہوتو کمیونٹی سے دورضاکار کاانتخاب کیاجاسکتا ہے ۔

مراسلے کے مطابق اگراسکول کونسلیں داخلہ مہم کا حصہ بننے کے لیے تیار نہیں تو 28 فروری تک نئی اسکول کونسلیں تشکیل دے دی جائیں، ہر علاقے میں کیبل آپریٹر کے ذریعے آگاہی اشتہار چلایا جائے۔

میٹنگز کے نتائج سی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کے پاس ہونے چاہئیں۔ محکمہ ہر ماہ داخلہ مہم کے حوالے سے سی ای اوز سے جواب طلب کرے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment