بدھ, 13 نومبر 2024


محکمہ تعلیم کےمختلف دفاترکااچانک دورہ

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کا سندھ سیکریٹری میں موجود محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اچانک دورے پرپہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کی وزرات سنبھالنے کے دوسرے روز ہی آج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کے آفیسز کا اچانک دورہ کیا اور اسٹاف اور افسران کی حاضری چیک کی. سید سردار علی شاہ نے عملے و افسران سے ماسک نہ پہننے اور سینیٹائرز کے استعمال کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔

اس موقع پر سیکریٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ بھی انکے ہمراہ تھے۔وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے محکمہ تعلیم کے دفاتر میں صفائی ستھرائی نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا انہوں نے آئی ٹی سیکشن کے آفیس کے فرش پر پھیلے پھٹے ہوئے کاغذات اور کچرا دیکھا تو عملے سے پوچھا کہ آپ محکمہ تعلیم کے افسران ہیں اور آپ کی اپنی تعلیم کا اندازہ یہاں اس کچرے کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔

وزیر تعلیم نے وہ کچرا خود اٹھاکر ڈسبن میں ڈالا اور عملے کو ہدایات کی آپ ایجوکیشن آفیس میں بیٹھے ہیں کم از کم آپ کو تو اپنے آفیس میں صفائی رکھنی چاہیے. وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے محکمہ اسکول کے اسٹاف کو عوامی مسائل کی فائلیں فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور سختی سے تلقین کی کہ کسی کی بھی فائل کو اپنے دفتر میں بلاوجہ روک کر نہ رکھیں۔

سید سردار علی شاہ نے سب کو تنبیہہ کی وہ اپنے کام پر مکمل توجہ دیں اور کہا کہ وہ وقتاً فووقتاً محکمے کا دورہ کرتے رہیں گے اور عملے کی کارکردگی کو وہ خود چیک کرتے رہیں گے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment