ھفتہ, 18 مئی 2024


ڈیفنس میں ہونے والے دھماکے کی فرانزک رپورٹ کا انتظار

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل سے متعلق آج وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہو گا۔
 
 
پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل سے متعلق تمام پہلوﺅں سے جائزہ لیا گیا ہے اور گزشتہ روز اس سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس بھی ہونا تھا جو حالات کے پیش نظر نہیں ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ملتوی ہونے کا اجلاس آج ہو گا اور اس میں جو بھی فیصلہ لیا جائے گا اس سے میڈیا کو بھی آگاہ کر دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیفنس میں ہونے والے دھماکے کی فرانزک رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد ہی اس بات کا تعین ہو سکے گا کہ پی ایس ایل فائنل کو خطرات لاحق ہیں یا نہیں۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کابینہ کی کمیٹی برائے قانون و انصاف پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد سے متعلق حالات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہی ہے۔ پی سی بی کے قانونی ماہرین پر مشتمل ٹیم بھی 26 فروری کو لاہور میں حالات کا جائزہ بھی لے گی جبکہ حکومت اس معاملے میں جو بھی فیصلہ کریگی اس پر پی سی بی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment