ھفتہ, 04 مئی 2024


کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز پرحملے

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) بلوچستان کے ضلع آواران میں دو روز کے دوران سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کی دو مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے آٹھ شرپسند ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آواران کی تحصیل مشکے میں سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر دو روز کے دوران دو مختلف کارروائیاں کیں جن میں کالعدم تنظیم کے آٹھ کارندے ہلاک ہوئے جبکہ شرپسندوں کی کمین گاہوں سے بھاری اسلحہ سیکورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا۔

ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز اور کالعدم جنگجو تنظیموں کے درمیان معرکہ آرائی کئی برس سے جاری ہے۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز پر بھی متعدد حملے ہوچکے ہیں جن میں کئی اہلکار زخمی وشہید ہوچکے ہیں۔

آواران میں 28مئی کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے دو ایف سی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے تھے، سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ بھی کی گئی تھی، سیکیورٹی فورسز نے بھی دہشت گردوں پر جوابی فائرنگ کی تھی تاہم کالعدم تنظیم کے کارندے فرار ہوگئے تھے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment