پیر, 29 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


شر انگیز مواد تقسیم کرنے والے کی ضمانت مسترد!

ایمزٹی وی (پشاور) پشاور ہائیکورٹ نے شر انگیز مواد کی تقسیم پر گرفتار کیے گئے 3ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں شر انگیز مواد کی تقسیم پر گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔ جسٹس اکرام اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست کو مسترد کردیا ۔ 3 ملزمان نثار ، شیر مست اور عبداللہ کو چند روز قبل پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ میں شر انگیز مواد کی تقسیم پر گرفتار کیا گیا تھا۔ملزمان کی ضمانت کی درخواست انسداد دہشت گردی کی عدالت پہلے ہی مسترد کرچکی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment