جمعہ, 03 مئی 2024


حلقہ این اے 144 میں الیکشن کاسامان پہنچا دیاگیا

ایمزٹی وی(اوکاڑہ) حلقہ این اے 144 کے ضمنی انتخابات کے لیے پاک فوج کے زیرنگرانی پولنگ کا سامان اوکاڑہ پہنچا دیا گیا۔ گیارہ اکتوبر کو این اے 144 میں ہونیوالے ضمنی الیکشن کے لیے آج صبح فوج کی نگرانی میں بیلٹ باکس، بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان اوکاڑہ پہنچایا گیا۔ ضلع کونسل کے الیکشن سیل میں حلقہ این اے 144 کے پولنگ سٹاف کے عملے کو پاک فوج کی زیر نگرانی بیلٹ باکس، بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان تقسیم کیا جا رہا ہے، پولنگ اسٹاف کا عملہ بیلٹ باکس اور دیگر سامان حاصل کرنے کے بعد اپنے اپنے پولنگ بوتھ کی جانب روانہ ہو جائیں گے، اوکاڑہ کے حلقہ این اے 144 میں ضمنی الیکشن 11 اکتوبر کو ہو رہا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment