جمعہ, 31 مئی 2024


محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ نےموسم گرماکی تعطیلات کااعلان کردیا

پشاور: خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔تعطیلات کا باضابطہ اعلامیہ رواں ہفتے جاری کیا جائے گا۔

تمام پرائمری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔ میدانی علاقوں کے مڈل، ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔

دوسری جانب، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے ملک بھر کے نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے 15 اگست سے کرانے کا اعلان کیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment